حیدرآباد۔28۔اپریل(اعتماد نیوز)ریاستی کانگریس امور کے انچارج دگوجے سنگھ نے آج گجرات کے ترقی کو در اصل مالداروں کی ترقی قرار دیا اور کہا کہ گجرات میں مالدار مزید مالدار ہو رہے
ہیں۔ انہوں نے آج نلگمنڈہ کے کوداڑ کے انتخابی جلسہ سے مخاطب ہوکر کانگریس کی کامیابی کے لئے مہم چلائی اور ٹی آر ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس تشکیل تلنگانہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے والی جماعت کانگریس پر تنقید کر رہی ہے۔